حصول نقل کیلئے ایک مقررّہ طریقہ کار ہے جس کیلئے
ایک فارم مرتّب کیا گیا ہےجو کہ ضلع کچہری یا متعلقہ عدالت سے باآسانی
دستیاب ہے- جس میں مختلف کالم بنے ہوتے ہیں، جن میں درج ذیل کوائف
درج کرناضروری ہیں-
1- مقدّمہ کی نوعیت کہ آیا مقدّمہ دیوانی، فوجداری، متفّرق، ابتدائی
یا اپیل کی نوعیت کا ہے-
2- مقدّمہ کے فریقین کے نام جس میں سائل مُدّعی، مثتغیث یا مدعا علیہ
یا ملزم شامل ہیں-
3- دعویٰ کی نوعیت، اگر مقدّمہ یا جائیداد کی بابت ہو تو اس جگہ کا
نام جہاں جائیداد متنازعہ واقع ہے یا اگر اس کے علاوہ کوئی دیگر تنازعہ
یا کوئی جرم واقع ہواہےتو اس جگہ کا نام جہاں تنازعہ پیداہواہے یا
جہاں جرم سرزد ہواہے-
4- عدالت اور جج کا نام اور یہ کہ ماتحت عدالت ہے یا عدالت اپیل ہے
اور کس تاریخ پر فیصلہ ہوا ہے-
5- وجہ بتانا ہوگی کہ کس مقصد کیلئے نقل درکار ہےاور مطلوبہ نقول
کی تفصیل-
6- درخواست گزار کا نام اورمکمل پتہ، تحصیل اور تھانہ، اپنا پیشہ،
ذات، ولدیت، اورپورانام صاف صاف لکھناہوگا-
اس کے بعد درخواست برائے نقول مقدّمہ متعلقہ نقول برانچ میں جمع کرانی
پڑتی ہے- متعلقہ مقدّمہ کی نقول کیلئے فارم پر مقررہ کورٹ فیس لگانا
پڑتی ہے- اگر نقول فوری طورپر درکار ہوں تو اس کیلئے اضافی کورٹ فیس
مبلغ 10 روپے اداکرنا ہوگی- لیکن اگر نقول معمول(ordinary) کے طریقے
سے مطلوب ہوں تو اس کی کورٹ فیس اس کی کورٹ فیس چارروپے تک ہے- البتہ
تیاری کی نقل کے بعد اس کے حصول کے وقت اگر صفحات کی تعداد زیادہ ہو
تو اس کے مطابق زیادہ کورٹ فیس لگانی پڑتی ہے- جس کی مالیت 2 روپے
فی صفحہ ہے۔
|